
بھارتی گلوکار کی گھر سے لاش برآمد
بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر لی۔ ابھینو کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔
شکایت میں ابھینو کے والد ویجے نندا سنگھ نے اپنی بہو سمیت 8 سے 10 افراد کا نام لیا ہے اور تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ابھینو اپنی بیوی اور چند مزید لوگوں کی طرف سے ذہنی اذیت برداشت کرتا تھا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اڈیشہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News