
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ’’آپ کی عدالت‘‘ پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے کی تلقین کیوں کی، جبکہ وہ خود شرٹ اتارنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاتے۔
سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ آج کل کا ماحول تھوڑا عجیب سا ہے۔ یہ لڑکیوں کا چکر نہیں بلکہ لڑکوں کا چکر ہے۔ جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہو تو سب فیملی کے ساتھ جاکر دیکھتے ہیں۔ کوشش ہے کہ جب ہم فلم بنائیں تو لڑکوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو غلط نظر سے نہ دیکھ سکیں۔ چاہتا ہوں کہ خواتین کو عزت اور وقار کے ساتھ پیش کیا جائے۔
سلمان خان کے اس بیان پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی اس بات کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو خواتین کے لباس کے بارے میں تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News