
کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں زیتونی سبز عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
روح پرور مناظر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حنا خان نے رمضان کے دوران اپنے بھائی کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں رمضان کے روحانی ماحول کو خوبصورتی سے پیش کیا اور لکھا کہ رمضان مبارک میں سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
یاد رہے کہ 37 سالہ اداکارہ حنا خان کو 2024 میں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ کم ہی میڈیا پر آتی ہیں۔
بھارتی اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس وقتاً فوقتاً کینسر کے علاج کے دوران اپنے تجربات اور آگاہی پر مواد بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News