Advertisement
Advertisement
Advertisement

4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے بھی سامنے آگئی

Now Reading:

4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے بھی سامنے آگئی

4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے بھی سامنے آگئی

پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے بھی مردوں کو اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو دیا جس کا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

میزبان کی جانب سے 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق جو قرآن شریف میں آیت آئی ہے وہ جنگِ اُحد کے بعد آئی، اس وقت کے حالات ایسے تھے کہ اللّٰہ نے خواتین کو سہارا دینے کے لیے آیت نازل کی۔

اداکار نے کہا کہ اللّٰہ ہی نے فرمایا ہے کہ اگر 4 شادیاں کرو تو سب میں انصاف کرو اور اگر ان 4 بیگمات میں انصاف نہ کر سکو تو صرف ایک ہی سے شادی کرو۔

Advertisement

حمزہ علی عباسی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکار کے علم کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین حال ہی میں اپنی بیگم اداکارہ عائزہ خان کی موجودگی میں 4 شادیوں سے متعلق بیان دینے والے اداکار دانش تمیور پر تنقید کر رہے ہیں۔

شو کے دوران دانش تیمور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام نے مجھے 4 شادیوں کی اجازت دی ہے، یہ میرا عائزہ خان سے پیار ہے کہ فی الحال میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، ’’پاکستان سب سے پہلے‘‘ یاسر نواز اور شمعون کا بھارت کو واضح پیغام
فواد خان کو بڑا دھچکا؛ فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹادیے گئے
62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بن گئیں
ایمن اور منال خان کا بھائی کی مایوں پر دلکش انداز مداحوں کو بھا گیا
بھارت کا فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار
مسلمان ہوں، مندر، گوردوارہ اور چرچ میں سکون ملتا ہے، نشرت بھروچا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر