
ہولی کے تہوار پر ہانیہ عامر کا بندی لگانا مہنگا پڑگیا
ہانیہ عامر کے نام سے کون واقف نہیں، ان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
ہانیہ عامرنے اب تک کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں ان میں میرے ہمسفر اور کبھی میں کھبی تم شامل ہیں، ان دونوں ڈراموں میں ان کی اداکاری کو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی پسند کی گئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت میں مداحوں کی کثیر تعداد رکھتی ہیں جو انہیں ان کی خوبصورتی اور خوش مزاج شخصیت کی وجہ سے بے حد پسند کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں جہاں سے انہوں اپنی چند ہندو دوستوں کے ساتھ ہولی کا تہوار پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ہانیہ نے ماتھے پر بندی لگائی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو، کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔
تاہم ہانیہ عامر کا ماتھے پر بندی لگانا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا، یہی وجہ ہے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کچھ لوگ ہانیہ کے مثبت انداز کی تعریف کر رہیں ہیں جبکہ دوسرے کا خیال ہے کہ وہ رمضان میں دوسری ثقافت کو فروغ دے رہی ہیں اور یہ محض اس لیے ہے کہ تاکہ وہ بالی ووڈ تک پہنچ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News