
فی الحال عائزہ کیساتھ ہوں، 4 شادیوں سے متعلق بیان پر دانش تیمور تنقید کی زد میں آگئے
پاکستانی اداکار اور نامور میزبان دانش تیمور 4 شادیوں سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں آگئے۔
حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دانش تیمور نے بطور مہمان عائزہ خان کے سامنے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دانش تیمور نے کہا کہ آج میں یہ بات عائزہ کے ساتھ اور سب کے سامنے کہہ رہا ہوں مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے اور یہ میرا حق ہے جو مجھ سے کوئی چھین نہیں سکتا لیکن میں ایسا کر نہیں رہا یہ میری عائزہ کیلئے محبت اور احترام ہے کہ فی الحال میں ان کے ساتھ ہوں۔
دانش تیمور نے سامنے بیٹھی اپنی اہلیہ عائزہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بیان متعدد بار دہرایا کہ بطور مرد انہیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے چار بیویاں رکھنے کی اجازت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے اس رمضان ٹرانمیشن سے یہ بیان خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے عائزہ کے ساتھ اس طرح کہا کہ یہ ان کا پیار ہے کہ وہ فی الحال عائزہ کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News