
بہترین ہمسفر کا انتخاب، دانش تیمور نے نوجوانوں کو اہم مشورہ دے دیا
پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے بہترین ہمسفر کے انتخاب کے لیے نوجوانوں کو اہم مشورہ دے دیا۔
اداکار دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیے۔
دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا، اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے، جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ اچھے انسان ہیں تو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کو کوئی ایسی بیوی مل جائے جو آپ کو پسند نہ ہو۔
یاد رہے کہ دانش تیمور کی شادی معروف اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ 2014 میں ہوئی تھی اور اس خوبصورت جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News