
میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں دوسری شادی کی پیشکش
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں دوسری شادی کی پیشکش ہوگئی۔
حال ہی میں میکال ذوالفقار نے ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں ایک مداح نے لائیو کال کے ذریعے ان سے شادی کی پیشکش کردی۔
میکال کی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ بہت پسند ہیں! میں ان کی بہت بڑی فین ہوں اور میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے؟ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں ان سے شادی کیسے کر سکتی ہوں، کیونکہ میں واقعی ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
میزبان نے جب اپنے لائیو شو میں یہ غیر متوقع پیشکش سنی تو فوراً کال کاٹ دی اور میکال ذوالفقار سے ردعمل دینے کو کہا۔
اداکار میکال ذوالفقار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں، میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا لیکن میں خوش ہوا۔
دوسری جانب میزبان نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News