Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان اور سلمان خان سے متعلق نجومی کی خوفناک پیشگوئی

Now Reading:

شاہ رخ خان اور سلمان خان سے متعلق نجومی کی خوفناک پیشگوئی

شاہ رخ خان اور سلمان خان سے متعلق نجومی کی خوفناک پیشگوئی

نجومی نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت سے متعلق خوفناک پیشگوئی کردی۔

بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے ان کی موت کی پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ شاہ رخ خان کا وقت تو ٹھیک چل رہا ہے لیکن سلمان خان کے لیے 2025، 2026 اور 2027 بہت خراب سال ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں اداکاروں میں ایک مماثلت ہے، سلمان خان کو جلد ہی ایک بہت بڑی بیماری کی تشخیص ہوگی، جس کا نام نہیں لیا جاتا، یہ بیماری لاعلاج ہوگی اور ان کا انجام بہت برا ہوگا۔

سشیل کمار نے پیشگوئی کی کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کا انتقال ایک ہی سال میں ہوگا اور وہ 67 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔

Advertisement

اس پیشگوئی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے نجومی کے بیان کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا جبکہ کچھ نے طنزاً پوچھا کہ کیا وہ اپنی موت کی تاریخ بھی بتا سکتے ہیں؟

ایک صارف نے لکھا کہ یہ انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت ہے، کسی کی زندگی کے بارے میں اس طرح کی بات کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں، خدا کا خوف کریں۔

یاد رہے کہ اب تک سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اس معاملے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا اور دونوں اپنی آنے والی فلموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رجب بٹ کے مداح افسردہ، یوٹیوبر کو ویلاگنگ کیوں چھوڑنا پڑ گئی؟
پیرانارمل محقق کی پرسرار موت، کیا ’اینابیل‘ پر تحقیق وجہ بنی؟
عاطف اسلم یا علی ظفر؛ پاکستان کے مہنگے ترین گلوکار کا تاج کس کے سر؟
مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے 2 اداکار یوٹیوب پر بھی چھا گئے
اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے اہم اپیل
جاپان میں ایف سی کی خٹک ڈانس پرفارمنس، پاکستانی ثقافت کا رنگ بکھر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر