Advertisement
Advertisement
Advertisement

سید نور نے جنت مرزا کی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے کی وجہ بتادی

Now Reading:

سید نور نے جنت مرزا کی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے کی وجہ بتادی
جنت مرزا

سید نور نے جنت مرزا کی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے کی وجہ بتادی

لالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سید نور نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی فلم انڈسٹری میں فلاپ ہونے کی وجہ بتادی۔

سید نور نے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کی فلمی ناکامی کی وجوہات پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ جنت مرزا کی فلموں میں ناکامی کی ذمے دار ان کی اداکاری نہیں بلکہ فلم کی تشہیر اور ریلیز کے وقت کے حالات ہیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سید نور سے سوال کیا کہ جنت مرزا جیسی خوبصورت اور قابل اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنا نام کیوں نہ بنا سکیں؟

سید نور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ناکامی میں جنت مرزا کا کوئی قصور نہیں، یہ میرا قصور ہے یا پھر قسمت کی ستم ظریفی کہ فلم کی ریلیز کے وقت حالات کچھ ایسے تھے کہ لوگوں کو اس کا پتا ہی نہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی جو اس کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ بنی، یہ فلم، جس میں صائمہ نور اور جنت مرزا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔

Advertisement

معروف ہدایت کار کا کہنا تھا کہ جنت مرزا ایک تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں فلم اسٹار بننے کا شوق نہیں تھا، وہ اپنی حیثیت میں ایک کامیاب ٹک ٹاکر کے طور پر مطمئن تھیں اور فلم کی ناکامی کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

سید نور نے کہا کہ ہم نے جنت مرزا کو کبھی بھی نامناسب لباس پہننے یا بولڈ مناظر فلمانے پر مجبور نہیں کیا، ہماری توقعات تھیں کہ ان کے لاکھوں فالوورز سینما گھروں میں فلم دیکھنے آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ٹک ٹاک مفت میں دیکھنے کے عادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنت مرزا اپنی زندگی میں پہلے ہی بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں اور ان کے فالوورز ان سے مطمئن ہیں۔

معروف ہدایت کار سید نور نے مزید بتایا کہ انہوں نے جنت مرزا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ ان کے خاندان کے ساتھ اچھے تعلقات کی بنا پر کیا تھا اور وہ جنت مرزا کو پسند بھی کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رجب بٹ ایک پوڈکاسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ربیکا خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب؛ بھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
قتل کی دھمکی؛ سلمان خان کا پہلا مبہم بیان سامنے آگیا
معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک
بینک فراڈ کیس: اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا
گاڑی بم سے اڑا دیں گے، سلمان خان کو نئی دھمکی موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر