
اداکارہ اریبہ حبیب نے شوہر سے متعلق تفصیلات شیئر کردیں
پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوہر سعدین عمران شیخ سے متعلق تفصیلات شیئر کردیں۔
حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد اداکاری کی طرف سفر اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی باتیں کھل کر بیان کیں۔
اریبہ حبیب نے اپنے شوہر سعدین عمران شیخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پہلی ملاقات 8 سے 9 سال قبل ہوئی تھی جب ہم ایک ہی دوستوں کے گروپ میں شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری دوستی وقت کے ساتھ رشتہ داری میں بدل گئی، اور بس پھر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ کیوں نہ ہم اپنی دوستی کو رشتہ میں تبدیل کریں اور یوں ہماری شادی ہوگئی۔
اریبہ حبیب نے شو کے دوران بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں اداکارہ شروع کی۔
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سلم اور اسمارٹ ماڈلز کی بجائے تھوڑی موٹی ماڈلز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی کے دورے کے بعد میں کافی موٹی ہوگئی تھی اور کیمرے پر بھی زیادہ موٹی دکھائی دے رہی تھی، جس کے باعث مجھے اپنا وزن کم کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News