
پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر افسوس کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستان کے معروف اداکاروں و فنکاروں کا پہلگام واقعے پر افسوس کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکاروں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے بیانات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
معروف اداکار فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
اسی طرح ہانیہ عامر نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے، میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ درد، غم اور اُمید میں ہم ایک ہیں، انسانیت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔
دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے بھی انسٹاگرام پر متاثرین اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کے لیے ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ متاثرہ خاندانوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت، کسی ایک کے خلاف دہشتگردی کا عمل سب کے خلاف دہشتگردی ہوتی ہے، دنیا میں کیا ہورہا ہے۔
مقبول پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پہلگام میں گھناؤنے حملے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر فواد خان کی پوسٹ میں لفظ ’مذمت‘ شامل نہیں، انہوں نے حملے کو وہشیانہ ضرور قرار دیا ہے اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
ان پاکستانی اداکاروں کے علاوہ انمول بلوچ، نادیہ افغان، دانش تیمور اور مدیحہ رضوی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس کے بعد پاکستانی شائقین نے ہانیہ عامر اور فرحان سعید سمیت دیگر مشہور شخصیات کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹوں پر مایوسی اور غصے کا اظہار کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستانی کی مشہور شخصیات کو اس طرح کی پوسٹس کا اشتراک کرنے پر شرم محسوس کرنی چاہیے۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں شہید ہورہے ہیں اور یہ ان مظالم پر خاموش رہے لیکن اب انہوں نے اپنے ہندوستانی بھائیوں کے لیے بات کی ہے۔
ایک اور نے لکھا کہ ہندوستان بے شرمی سے اس حملے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے، پھر بھی وہ غم کا اظہار کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر کی ایک فین نے کہا کہ اب میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ ہندوستانی برانڈز کی توثیق کیوں کر رہی ہیں، ہندوستانی ڈیزائنرز پہن رہی ہیں اور ہندوستانی گانوں پر ریل بنا رہی ہیں، یہ سب اب معنی خیز ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ریمارکس دیے کہ آپ جو چاہیں کریں لیکن پھر بھی آپ کو بالی ووڈ میں کام نہیں ملے گا۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی بلوچستان میں ہندوستانی کے زیر اہتمام دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے؟ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ جب ہندوستان میں کام کرنا کسی کی اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کی ترجیح بن جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News