طوبیٰ انور نے شریک حیات کے بارے میں اپنی پسند بتادی

طوبیٰ انور نے شریک حیات کے بارے میں اپنی پسند بتادی
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے شریک حیات سے متعلق اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی حور جیسے خوبصورت لڑکے سے دوسری شادی کریں گی۔
حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دوسری شادی اور اپنے ہونے والے شریک حیات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر لڑکیاں شادی کے لیے لڑکے کی شکل و صورت کو نہیں دیکھتیں، وہ صرف شخصیت پر توجہ دیتی ہیں جبکہ لڑکے خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہیں۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ لڑکے خوبصورتی اور لڑکیاں شخصیت کو کیوں ترجیح دیتی ہیں، تاہم وہ کسی ایسے شخص کو شریک حیات بنائیں گی، جن سے ان کا ذہن ملتا ہے اور ان سے ان کے دوستانہ تعلقات استوار ہو سکیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پڑھے لکھے شخص کو شادی کے لیے ترجیح دیں گی، ان کے لیے امیر یا بہت زیادہ کمانے والا مرد اہمیت نہیں رکھتا، البتہ وہ کوئی نہ کوئی کام کرتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ شادی سالوں تک چلنے والا رشتہ ہوتا ہے، اس لیے انسان کو سوچ سمجھ کر ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے، جس سے ان کا ذہن ملتا ہے اور ان سے دوستانہ تعلقات ہوں۔
طوبیٰ انور نے نشاندہی کی کہ بہت سارے شادی شدہ جوڑوں کا ذہن نہیں ملتا اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو ایسے شخص سے شادی کرنی چاہیے جو ذہنی سکون دے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ظاہری خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، بس چاہتی ہوں کہ ہونے والا شریک حیات خوش شکل ہو ۔
واضح رہے کہ طوبیٰ انور نے کم عمری میں سابق ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت سے 2018 کے وسط میں خفیہ شادی کی تھی، جس کا عامر لیاقت نے 2020 میں اعتراف کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

