
رجب بٹ ایک پوڈکاسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کسی بھی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دینے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔
حالیہ ایک انٹرویو میں جب رجب بٹ سے ان کی آمدنی پوچھی گئی تو ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے جواب دیا کہ اس کا اندازہ صرف اس بات لگائیں کہ میں ایک پوڈکاسٹ میں آنے کے 15 لاکھ روپے لیتا ہوں۔
رجب بٹ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام بڑی تعداد میں میرا انٹرویو دیکھتی ہے اور ملینز ویوز ملتے ہیں جس سے پوڈ کاسٹ میزبان کی بھی خوب کمائی ہوتی ہے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ روزانہ 3 سے 4 پروموشنل ویڈیوز ڈالتا ہوں جس سے میں 30 سے 40 لاکھ روپے کما لیتا ہوں۔
رجب بٹ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایسی جگہ ہے جہاں جتنا چاہو اتنا کماؤ، البتہ میں ٹک ٹاک سے جتنا کماتا ہوں اُسے غریبوں میں تقسیم کردیتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News