
سوشل میڈیا پر دوستی کا دکھاوا؛ نعمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کی اصل حقیقت بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر دوستی کا دکھاوا کرنے والے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کی اصل حقیقت بیان کردی۔
حال ہی میں اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر بات کی اور اپنے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کیا۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری میں رائج سطحی دوستیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ صرف انسٹاگرام پر دکھاوے کی دوستی کرتے ہیں، وہ اصل میں وہ نہیں ہوتے جو سوشل میڈیا پر دکھا رہے ہوتے ہیں۔
نعیمہ بٹ نے واضح طور پر اپنے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے کو اسٹارز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خود اس بات کا تجربہ ہوا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ایسے ظاہر کرتے تھے جیسے میرے بہت قریبی دوست ہوں لیکن حقیقت میں وہ بالکل مختلف تھے، یہاں تک کہ کچھ مواقع پر ایونٹس کے دوران وہ مجھے اسٹیج سے دھکیلنے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتی، مگر انسٹاگرام پر جو فرینڈ شپ گولز کی پوسٹس ہوتی ہیں، وہ سب جعلی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News