
پہلگام واقعے کی مذمت، نادیہ خان نے فواد خان اور ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پہلگام واقعے کی مذمت پر اپنے ردعمل میں اداکار فواد خان اور اداکارہ ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی حب الوطنی اور ملک سے وفاداری پر سوالات اٹھا دیے۔
نادیہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پہلگام حملے کے صرف پانچ منٹ کے اندر ہی بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کر دیا کہ یہ دہشتگردی پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے، اس واقعے کے چند گھنٹے بعد فواد خان کی جانب سے ایک انسٹا اسٹوری سامنے آئی، جس میں انہوں نے اس حملے کی مذمت کی، جو یقیناً قابلِ تحسین ہے لیکن افسوس کے ساتھ وہ پاکستان کے مؤقف یا حمایت کا ذکر کرنا بھول گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر نے بھی اس حوالے سے پاکستان کے حق میں کوئی بات نہیں کی، اس پر عوام کو شدید تکلیف پہنچی ہے کیونکہ یہ محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، نادیہ خان
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ آپ کسی واقعے کی صرف آدھی حقیقت کی مذمت کیسے کر سکتے ہیں؟ کیا فواد خان کو یہ دکھ نہیں ہوا کہ بھارت ہمارے خلاف سنگین الزامات لگا رہا ہے، ہمارا پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
نادیہ خان نے مزید کہا کہ اس کے باوجود ان فنکاروں کو بھارت کی طرف سے بھی واضح پیغام مل چکا ہے کہ وہاں ان پر پابندی عائد ہے۔”
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 26 سیاح دہشتگردی کا نشانہ بنے، اس افسوسناک واقعے کے بعد دنیا بھر کے متعدد عالمی رہنماؤں اور معروف شخصیات نے اس کی مذمت کی جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اس دہشت گرد حملے کے خلاف مذمتی بیانات جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News