Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟

Now Reading:

سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟

سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی، یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم سکندر نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے روز بھارت بھر میں سکندر کی کمائی میں 32 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کئی سنیما گھروں سے فلم ہٹائی جا رہی ہے۔

Advertisement

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ریلیز کے تیسرے دن ہی ان کی فلم سنیما گھروں سے نقصان کے باعث ہٹائی جا رہی ہو۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے پہلے دن 33 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جسے سکندر پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے اہم اپیل
جاپان میں ایف سی کی خٹک ڈانس پرفارمنس، پاکستانی ثقافت کا رنگ بکھر گیا
حمیرا اصغر کی پراسرار موت: کیا نئے شواہد نیا پنڈورا باکس کھولیں گے؟
رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز بیان بازی کے کیس میں اہم پیشرفت
بیوی سے طلاق، شوہر نے خوشی میں دودھ سے نہا کر سب کو حیران کردیا
حمیرا اصغر نے مرنے سے قبل کن افراد سے رابطہ کیا؟ اقرار الحسن نے 10 نام بتا دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر