
سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
اس بار گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ اپنے مشہور گانے “بدو بدی” پر پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں خوشبو اور چاہت کو اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ایک موقع پر چاہت کی جانب سے غیر مناسب انداز میں قریب آنے کی کوشش نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی، خوشبو نے فوری طور پر خود کو سنبھالتے ہوئے فاصلہ قائم رکھا اور پرفارمنس مکمل کی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا، ہزاروں تبصروں میں چاہت فتح علی خان کے رویے پر تنقید کی گئی، جبکہ بعض صارفین نے خوشبو اور ان کے شوہر ارباب خان پر بھی سوال اٹھائے کہ وہ ایسے فنکاروں کے ساتھ کام کیوں کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی گانا گاتے ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان نے 2024ء میں “بدو بدی” گانے کے ذریعے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی، تاہم یہ گانا بعدازاں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا، اس کے بعد سے چاہت فتح علی خان متنازع اور اکثر غیر سنجیدہ مواد کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں، جن میں خواتین فنکاراؤں کے ساتھ غیر مناسب طرز عمل بھی شامل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ ایسے مواد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر اخلاقی حدود کا احترام ممکن ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News