
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور فیشن ماڈل مایا علی نے 10 مئی 2025 کو پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں، بہادری اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے “قومی فخر کا دن” قرار دیا ہے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن بُنیان مرصوص کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، خصوصاً فنکار برادری، مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں 10 مئی 2025 کو “ہمیشہ یاد رکھا جانے والا دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے لیے امن کا راستہ ہے، جیسا کہ میں ہمیشہ کہتی آئی ہوں، جنگ کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مایا علی نے ان سپاہیوں کو سلام پیش کیا جو فرنٹ لائن پر ڈٹے رہے، تکلیفیں برداشت کیں اور قوم کے لیے عظیم کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب آپریشن بُنیان مرصوص کے ذریعے دیا، اس آپریشن کے دوران بھارت کے 10 سے زائد اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ اڑی کا فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈز بھی پاکستانی کارروائی کا نشانہ بنے۔
پاک فوج کے اس جرات مندانہ اور مؤثر ردعمل نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے بلکہ پوری قوم کو ایک نیا اعتماد اور فخر بخشا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News