
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی جاندار اداکاری اور مقبولیت کے باعث نہ صرف ناظرین بلکہ پروڈیوسرز کی بھی پہلی پسند بن چکے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے اپنے ڈراموں کے معاوضے سے متعلق دلچسپ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی پراجیکٹ کروڑوں روپے چارج کرتے ہیں، جس سے ان کی بطور مہنگے اداکار حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کا معاوضہ مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جن میں شو کے دورانیے، اقساط کی تعداد اور شوٹنگ کے دنوں کی تعداد شامل ہے۔
احسن خان نے اپنے ڈرامہ ’ڈائن‘ کے معاوضے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بعض ڈرامے 50 سے 60 دن کی شوٹنگ پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ “ڈائن” جیسے طویل دورانیے کے ڈرامے کے لیے انہیں تقریباً 80 دن مختص کرنے پڑے۔
مزید پڑھیں: احسن خان کی دورانِ پرواز آصفہ بھٹو سے ملاقات، تصویر وائرل
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کے لیے انہیں 1 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا، جو ان کے مطابق ان کی اس پراجیکٹ کے لیے طے شدہ فیس تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News