
عروب جتوئی کی ذومعنی پوسٹ نے ڈکی بھائی کو وضاحت پر مجبور کردیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک غیر متوقع صورت حال کا مرکز بن گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عروب جتوئی نے ایک ذومعنی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’’جو بھی اپنے پارٹنر کے ساتھ بے وفائی کرے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اسے بے نقاب کرنا چاہیے اور اس کا احتساب ہونا چاہیے‘‘۔
AdvertisementI hope everyone who cheats on their partner regardless of gender, gets exposed and held accountable.
— Aroob Jatoi (@AroobJatoi) May 30, 2025
یہ سادہ سی بات دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر طوفان کا باعث بن گئی۔ صارفین نے عروب کے الفاظ کو ان کے ذاتی تعلقات سے جوڑنا شروع کر دیا اور کئی لوگوں نے اندازے لگانا شروع کیے کہ کہیں ان کے اور ڈکی بھائی کے درمیان کوئی اختلاف تو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کے رقص پر عروب جتوئی کا دلچسپ ردِعمل وائرل
پوسٹ پر آتے تبصروں اور قیاس آرائیوں کو دیکھتے ہوئے آخرکار ڈکی بھائی کو خود سامنے آنا پڑا۔
ڈکی بھائی نے فوری طور پر صورتحال واضح کرنے کے لیے عروب کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’عروب، تم نے وزرڈ لز کا نام ہی لکھ دیا ہوتا، سب سمجھ رہے ہیں کہ ہمارے درمیان کچھ چل رہا ہے‘‘۔
Aroob tum Wizard Liz ka naam mention kar deti. Sab ko lag raha hai hamare beech kuch hua hai. https://t.co/nDQOg6FhcV
— Ducky Bhai (@duckybhai) May 30, 2025
اس تبصرے کے جواب میں عروب نے صرف ہنسی کے ایموجیز کے ذریعے بات ختم کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک معاملہ خبروں کا حصہ بن چکا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس تمام واقعے کو ایک ’’اٹینشن سیکنگ‘‘ حربہ اور ’’پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ قرار دیا۔ بیشتر افراد کا ماننا تھا کہ ایسی غیر واضح پوسٹس صرف تنازعات کو جنم دیتی ہیں، خصوصاً جب بات مشہور شخصیات کی ہو۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ وزرڈ لِز ہے کون؟ ڈکی بھائی نے جس نام کا ذکر کیا وہ دراصل ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹر ہیں جن کا پورا نام لز ہے۔
25 سالہ لز اپنی ویڈیوز میں خود اعتمادی، خود سے محبت، ذہنی صحت اور نسوانی توانائی جیسے موضوعات پر بات کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی نے مائیک پر ڈکی کو اسٹیج پر بلایا، ماحول قہقہوں سے گونج اٹھا
حال ہی میں لز نے اپنے منگیتر سے رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ ان کے منگیتر کی بے وفائی بنی۔
لز نے انکشاف کیا کہ ان کے منگیتر لینڈن ایک خفیہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے کسی اور عورت سے بات چیت کرتے تھے جس کا علم بعد میں ایک قریبی دوست کے ذریعے ہوا۔
لز نے تعلق ختم کرتے وقت یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ایک لاکھ ڈالر کی منگنی کی انگوٹھی فروخت کرکے اس کی رقم سنگل ماؤں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گی۔
واضح رہے کہ عروب کی پوسٹ دراصل لز کی صورتحال پر مبنی تھی لیکن چونکہ یہ وضاحت پوسٹ میں موجود نہیں تھی، اس لیے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اندازے لگا کر ایک نیا بیانیہ کھڑا کر دیا جسے ڈکی بھائی کو آ کر صاف کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News