Advertisement
Advertisement
Advertisement

خضدار میں اسکول بس پر حملہ: شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

Now Reading:

خضدار میں اسکول بس پر حملہ: شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
خضدار میں اسکول بس پر حملہ: شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات کا شدید ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے نے پورے ملک کو غمزدہ کر دیا ہے، اس المناک واقعے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، تاہم یہ حملہ بھارت سے منسلک دہشت گرد عناصر کی جانب سے کیا گیا۔

افسوسناک سانحے نے ہر پاکستانی کے دل کو دہلا دیا ہے اور ملک بھر میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی معروف شخصیات نے بھی اس واقعے پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی اسکول بس پر حملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ سوچنا بھی اذیت ناک ہے کہ کوئی معصوم بچوں کو نشانہ کیسے بنا سکتا ہے، ہم ان واقعات کو معمول نہیں بننے دے سکتے۔
خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت

Advertisement

دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے بھی اسے بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر معصوم جانوں کو نشانہ بنایا، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت

اداکارہ ماورا حسین نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی خبر پہلے سے زیادہ تکلیف دہ ہے، بچوں پر حملہ صرف جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین ظلم ہے، انسانیت کہاں کھو گئی ہے؟
خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت

اس کے علاوہ دیگر فنکاروں، جیسے سمیع خان، کرن حق، عاصم محمود، فضا خاور اور ایمن خان نے بھی اس واقعے کی پرزور مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

تمام فنکاروں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بزدلانہ اقدامات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر