Advertisement

موسیقی میں کچھ نیا تخلیق کریں، فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید

موسیقی میں کچھ نیا تخلیق کریں، فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید

پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے عاطف اسلم سمیت دیگر گلوکاروں کو نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے مسلسل استعمال پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موسیقی میں اصل تخلیق کی ضرورت ہے، ری میکس کافی نہیں، کچھ نیا تخلیق کریں۔

فلک شبیر موسیقی کی دنیا میں ایک جرات مندانہ بیان دے کر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، انہوں نے عاطف اسلم سمیت ان گلوکاروں پر تنقید کی ہے جو نیا اور تخلیقی کام کرنے کے بجائے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیوں کے ری میکس پر انحصار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے طنزیہ الفاظ میں لکھا کہ خان صاحب کو ان کی آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور کچھ نیا اور اصلی کام کریں۔

فلک شبیر کا کہنا ہے کہ اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو خود کچھ نیا تخلیق کرے، نہ کہ دوسروں کے بنائے ہوئے فن کو بار بار پیش کرے۔

Advertisement

گلوکار کے اس بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں، تقریباً ہر کسی نے اندازہ لگا لیا کہ فلک شبیر کا اشارہ عاطف اسلم کی طرف ہے، جنہوں نے حال ہی میں نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی کو دوبارہ گایا ہے۔

Advertisement

کئی لوگ عاطف اسلم کی حمایت کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فلک شبیر صرف اُن سے حسد کر رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد کا ماننا ہے کہ عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کے شاہکار کو برباد کردیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اصل اور نیا میوزک تیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version