
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے سوال کا محتاط جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بائیکاٹ کے حق میں نہیں ہوں۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت اپنی فلم “لو گرو” کی تشہیر کے لیے امریکہ میں موجود ہیں، جہاں ایک فین میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کینسل کلچر یا بائیکاٹ کی حمایت نہیں کرتیں، تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ موجودہ حالات میں جب ملک کی بات آتی ہے، جذباتی ردعمل آنا ایک فطری بات ہے۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ کا پروموشنل گانا سوشل میڈیا پر مقبول
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی انڈسٹری پر زیادہ توجہ دینی چاہیے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہیے، کیونکہ آخرکار ہمارا ملک ہی ہماری محفوظ جگہ ہے۔
بعدازاں ماہرہ خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل آ رہے ہیں، کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے نرم موقف اختیار کیا۔
ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہالی ووڈ یا بالی ووڈ کے بجائے اپنی ڈرامہ انڈسٹری پر فوکس کرنا چاہیے، جو ایشیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News