
پاکستانی ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس بار کسی نئی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے پرانے ڈرامے کے ایک کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
انسٹاگرام پر 52 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنی والی مہوش حیات نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔
ان کے مقبول ڈراموں میں دل لگی، تھوڑی سی وفا چاہیے، من جلی، میرات العروس، میرے قاتل میرے دلدار اور دیگر شامل ہیں جب کہ فلموں میں پنجاب نہیں جاؤں گی، ایکٹر ان لاء، چھلاوا اور لندن نہیں جاؤں گا جیسی ہِٹ فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں کام کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ مہوش حیات نے بتادیا
ان دنوں وہ جیو ٹی وی کے ہٹ ڈرامے ’’ڈائن‘‘ میں اپنی اداکاری کے باعث خوب داد سمیٹ رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کے پرانے ڈرامے ’’درد اور محبت‘‘ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا سادہ اور قدرتی انداز مداحوں کو چونکا رہا ہے۔
وائرل کلپ میں مہوش حیات کے چہرے کی پرانی حالت، میک اپ اور فیشن اسٹائل کو دیکھ کر صارفین ان کی حالیہ تبدیلیوں پر تبصرے کر رہے ہیں۔
مداحوں کی رائے میں مہوش حیات کی موجودہ شکل و صورت میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’’یہ ثابت ہوگیا کہ انہوں نے سرجری کروائی ہے‘‘۔
دوسرے صارف کا کہنا ہے ’’یہ ہے اصلی مہوش حیات، اب جو نظر آتی ہے وہ تو بس ایک کاپی ہے‘‘.
جب کہ ایک صارف نے یہ تک کہا ’’یہ اس وقت کی ہے جب انہوں نے فِلرز اور بوٹاکس نہیں کروائے تھے‘‘۔
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا ’’یہاں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں مگر تھوڑی دیسی یا پرانی اسٹائل کی” جب کہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ’’اس وقت ان کا میک اپ بہت برا تھا، انہیں اس کی ضرورت ہی نہیں تھی‘‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ماضی اور حال کی تصاویر کا موازنہ بھی جاری ہے، خاص طور پر درد اور محبت‘‘ اور ’’ڈائن‘‘ کے مناظر کو ساتھ رکھ کر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News