Advertisement
Advertisement
Advertisement

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Now Reading:

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ، جو اپنی بےباک رائے اور انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں خود پر لگنے والے کاسمیٹک سرجری کے الزام پر برہم ہوگئیں اور اس کی سختی سے تردید کی۔

یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران شوبز انڈسٹری کی مختلف اداکاراؤں کی تصاویر پر تبصرہ کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

پروگرام کی میزبان نے صبا فیصل سے درخواست کی کہ وہ اداکاراؤں کو ان کی قدرتی خوبصورتی کی بنیاد پر نمبر دیں اور اسی دوران جب انہیں علیزے شاہ کی تصویر دکھائی گئی تو صبا فیصل نے انہیں صرف 20 فیصد نمبر دیے، جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

اس ردعمل کے جواب میں علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر اس تاثر کی سختی سے نفی کی اور اپنی انسٹااسٹوری میں کہا کہ اللہ کا واسطہ ہے، میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی، بس وزن کم کیا ہے، کہاں سے لگتا ہے کہ میں نے سرجری کروائی ہے؟ پلیز مجھے بخش دیں، یہ سب بند کریں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ’عہدِ وفا‘ کیا تھا، اس وقت میری عمر صرف 17 سال تھی، میرے شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے میری والدہ نے میرا پروجیکٹ سائن کیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ توقع رکھتے ہیں کہ سالوں بعد بھی میں ویسی ہی نظر آؤں جیسی ابتدا میں تھیں لیکن اب میں 23 برس کی ہوچکی ہیں اور وقت کے ساتھ چہرے اور شخصیت میں فرق آنا فطری بات ہے۔

علیزے شاہ کے اس مؤقف کو ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی حمایت بھی حاصل ہوئی جبکہ سوشل میڈیا پر سرجری سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا
ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
امریکا کو اپنی جارحیت کا جواب ضرور ملے گا،ایرانی صدرنے میکرون پر واضح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر