Advertisement
Advertisement
Advertisement

رجب بٹ نے اہلیہ کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی وضاحت کردی

Now Reading:

رجب بٹ نے اہلیہ کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی وضاحت کردی
رجب بٹ نے اہلیہ کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی وضاحت کردی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ ویڈیوز میں نامناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں نظر انداز کرنے کے الزامات لگائے گئے، جس پر انہوں نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ میرے اور ایمان کے تعلق کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے، ہماری ازدواجی زندگی پر لوگوں کی تشویش بجا ہے لیکن سوشل میڈیا پہلے ہی کئی رشتے خراب کرچکا ہے اور میں ایسا اپنے ساتھ نہیں ہونے دوں گا۔ ایمان ایک حساس لڑکی ہے، اُسے سوشل میڈیا کی دنیا کی پیچیدگیوں کا علم نہیں۔
رجب بٹ کو اہلیہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا -  ایکسپریس اردو

رجب بٹ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں کیمرے کے سامنے ایمان کو زیادہ فوکس نہیں کرتا کیونکہ وہ میری بیوی حقیقی زندگی میں ہے، کیمرے پر نہیں۔ وہ ان دنوں بیمار ہے، اس لیے ویڈیوز میں شرکت نہیں کر رہی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ڈاکٹرز نے ایمان کو آرام کا مشورہ دیا ہے، اسی لیے وہ وی لاگز میں نظر نہیں آئیں گی۔ ہماری شادی کو پانچ ماہ ہو چکے ہیں اور میں اپنی تمام شوہرانہ ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں، جو کچھ میرے پاس ہے، وہ میری ماں، بہن اور بیوی کا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کی اس وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا، ایک صارف نے لکھا کہ پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا، عورت کو وقت اور توجہ بھی چاہیے ہوتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ مرد یہ سمجھتے ہیں کہ صرف مالی ذمہ داریاں پوری کر دینا ہی کافی ہے۔

Advertisement

کچھ مداحوں نے کہا کہ شاید ایمان کو وی لاگز سے دانستہ طور پر دور رکھا جا رہا ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ایمان ویڈیوز میں اس لیے نہیں آتیں کیونکہ وہ جذبات کو سچائی سے ظاہر کرتی ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ الزامات نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ رجب اپنی بیوی کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ چند مداحوں نے یہاں تک قیاس آرائیاں کیں کہ شاید ایمان حاملہ ہیں، جس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے دور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عاصم اظہر کا مداحوں کے "میرب" نعروں پر ردعمل، ویڈیو وائرل
فضیلہ قاضی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے
اہلیہ کو بیش قیمت گلدستہ دینا معاذ صفدر کو مہنگا پڑ گیا
رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
ہانیہ عامر کی شوبز میں انٹری کے پیچھے کون تھا؟ حیران کن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر