Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شکست کا اثر: بالی ووڈ فلموں اور گانوں سے پاکستانی فنکار غائب

Now Reading:

بھارتی شکست کا اثر: بالی ووڈ فلموں اور گانوں سے پاکستانی فنکار غائب
بھارتی شکست کا اثر: بالی ووڈ فلموں اور گانوں سے پاکستانی فنکار غائب

حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد بھارتی میوزک اور فلمی پلیٹ فارمز پر پاکستانی فنکاروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ہے۔

متعدد معروف پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کی تصاویر، پوسٹرز اور نام مختلف پلیٹ فارمز سے ہٹا دیے گئے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے مشہور گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا، تاہم ان کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں کیا گیا۔

اسی طرح، اداکارہ ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جہاں اب صرف شاہ رخ خان کی تصویر موجود ہے، تاہم فلم میں ماہرہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جنہیں نہ صرف فلم صنم تیری قسم کے پوسٹرز سے ہٹایا گیا بلکہ اطلاعات کے مطابق انہیں صنم تیری قسم 2 کے کاسٹ میں شامل کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام بھی ان کے گائے ہوئے گانوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جو یوٹیوب، اسپاٹیفائی اور دیگر پلیٹ فارمز پر اب نامعلوم فنکار کے طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

یہ اقدامات بھارت کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور کے بعد سامنے آئے ہیں، جو پہلگام واقعے کے ردعمل میں شروع کیا گیا تھا، تاہم پاکستان نے اس حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو خاموش کر دیا، جس کے بعد سفارتی اور ثقافتی محاذ پر بھی تناؤ بڑھ گیا ہے۔

فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان اقدامات کو فن اور ثقافت میں سیاست کی مداخلت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا ہکہ فنکاروں کو سیاسی تنازعات سے دور رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عاصم اظہر کا مداحوں کے "میرب" نعروں پر ردعمل، ویڈیو وائرل
فضیلہ قاضی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے
اہلیہ کو بیش قیمت گلدستہ دینا معاذ صفدر کو مہنگا پڑ گیا
رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
ہانیہ عامر کی شوبز میں انٹری کے پیچھے کون تھا؟ حیران کن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر