
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی شہرت کے بعد بعض خواتین صارفین کی جانب سے غیر سنجیدہ اور غیر موزوں تبصروں پر پاکستان کی معروف شخصیات نے کھل کر تنقید کی ہے۔
اُن کی پرکشش شخصیت اور باوقار انداز نے سوشل میڈیا پر عوامی توجہ حاصل کی، تاہم اصل شہرت اُس وقت ملی جب پاکستان ایئر فورس نے کامیابی سے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے۔
سوشل میڈیا پر جہاں عوام نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، وہیں کچھ حلقوں، خاص طور پر خواتین صارفین کی جانب سے ان کے لیے غیر سنجیدہ اور غیر مناسب تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس پر مختلف معروف شخصیات نے تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستانی فنکار دانیا انور، عبداللہ سلطان، فضا خاور اور منصور علی خان اُن شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر خواتین کی جانب سے غیر محتاط رویے پر تنقید کی۔
عبداللہ سلطان نے کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ایک قابلِ احترام فضائی افسر اور شادی شدہ شخص ہیں، ایسی شخصیت کی تعریف کرنا بالکل درست ہے لیکن غیر موزوں میمز اور حد سے گزر جانے والی خواہشات پر مبنی پوسٹس بند ہونا چاہیے۔
فضا خاور نے پاکستان ایئر فورس کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی خواتین کو خود پر قابو پانا چاہیے کیونکہ ہمارے قابلِ احترام افسران پر جنسی نوعیت اور غیر اخلاقی لطیفے بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
منصور علی خان نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب شادی شدہ اور 53 سالہ شخصیت ہیں، انہیں دیکھ کر ایسا لگنے لگا ہے جیسے ان کی اہلیہ کے لیے یہ صورتحال تکلیف دہ ہو رہی ہو۔
اس کے علاوہ کئی پاکستانی خواتین نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ہمارے افسران قوم کی طرف سے تعریف کے مستحق ضرور ہیں، لیکن ان پر غیر اخلاقی لطیفے بنانا اور انہیں رومانوی شخصیت کے طور پر پیش کرنا کسی طور مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News