Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا فیصل نے طلاقوں میں اضافے کی اصل وجہ بتادی

Now Reading:

صبا فیصل نے طلاقوں میں اضافے کی اصل وجہ بتادی
صبا فیصل نے طلاقوں میں اضافے کی اصل وجہ بتادی

معروف اداکرہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین کا مردوں سے برابری کا رجحان طلاقوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں طلاق کی شرح میں اضافے کی ایک بڑی وجہ خواتین کی طرف سے مردوں سے مقابلہ کرنے کا رجحان ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے اس معاشرتی پہلو پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو ایک فطری برتری اور ذمہ داری عطا کی ہے اور جب عورت اسی سطح پر آکر مقابلہ کرنے لگتی ہے تو رشتے میں توازن بگڑ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی جوڑے کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش

Advertisement

ان کے مطابق مرد و عورت کے تعلق میں کوئی مسابقت نہیں بلکہ سمجھوتہ، توازن اور برداشت ہونا چاہیے۔ اگر فریقین میں سے کوئی بھی اس اصول سے ہٹ جائے تو ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وقت کتنا بھی بدل جائے، سماج میں کتنی ہی جدت کیوں نہ آجائے، خدا کا قانون ہمیشہ قائم رہے گا اور اس میں تبدیلی ممکن نہیں۔

ایوارڈز پر صبا فیصل کا تبصرہ

گفتگو کے دوران صبا فیصل نے ماضی کی ایک خوشگوار یاد بھی شیئر کی کہ جب وہ خبروں کی پڑھائی پر نیشنل ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ ایوارڈ شوز میں دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اکثر ایوارڈز پہلے سے طے شدہ محسوس ہوتے ہیں۔ اسی لیے اب وہ ایوارڈز کی دوڑ کا حصہ بننے کی خواہش نہیں رکھتیں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیوں کو کس عمر میں شادی کرنی چاہیے؟ صبا فیصل کا مشورہ

Advertisement

سوشل میڈیا پر متحرک

سوشل میڈیا پر صرف ایک بہو کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے کے حوالے سے سوال پر صبا فیصل نے واضح کیا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے کہ کس کے ساتھ تصویر لگائیں اور اگر کسی کو ان کا انداز ناپسند ہو تو وہ بلا جھجک اَن فالو کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا سے انہیں ہمیشہ محبت ملی ہے، صرف ایک بار تنقید کا سامنا ہوا جب انہوں نے اپنی بہو سے تنازع کی بات پبلک کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ کراچی میں مقیم ہیں اور ان کا خاندان لاہور میں ہے، اس لیے سوشل میڈیا ان کے لیے اپنوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا
ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
امریکا کو اپنی جارحیت کا جواب ضرور ملے گا،ایرانی صدرنے میکرون پر واضح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر