Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف رضا میر نے احد اور سجل کی علیحدگی پر لب کشائی کردی

Now Reading:

آصف رضا میر نے احد اور سجل کی علیحدگی پر لب کشائی کردی
آصف رضا میر نے احد اور سجل کی علیحدگی پر لب کشائی کردی

پاکستان کے سینئر اور معتبر اداکار آصف رضا میر نے اپنے بیٹے احد رضا میر اور سابقہ بہو سجل علی کی علیحدگی پر لب کشائی کر دی ہے۔

اداکار آصف رضا میر نے پہلی بار اپنی سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون اور سوشل میڈیا پر زیر گردش تبصروں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ڈرامہ “میں منٹو نہیں ہوں” میں سجل علی کے والد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

 اس کاسٹنگ پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھے، تاہم آصف رضا میر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم دونوں نے ایک پروفیشنل جذبے کے ساتھ کیا، رشتے بدل سکتے ہیں، لیکن احترام اور فن کی خدمت کو مقدم رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ دونوں فنکاروں کے لیے ایک نیا موقع اور چیلنج ہے اور سجل علی نے بھی بہادری اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

اس موقع پر آصف رضا میر نے اس وائرل ویڈیو پر بھی تبصرہ کیا جس میں احد رضا میر اور سجل علی کو ایک ہی تقریب میں دیکھا گیا۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتی، ہم جانتے ہیں کہ لوگ ماضی کے رشتوں پر تبصرے ضرور کرتے ہیں، مگر ہمیں معلوم ہے کہ وقار سے آگے کیسے بڑھنا ہے۔

اداکار نے زور دیا کہ رشتے وقت کے ساتھ بدلتے ہیں، اصل عقل مندی یہ ہے کہ پرانے زخموں کو نہ چھیڑا جائے بلکہ سیکھ کر آگے بڑھا جائے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے 2022 میں علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عاصم اظہر کا مداحوں کے "میرب" نعروں پر ردعمل، ویڈیو وائرل
فضیلہ قاضی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے
اہلیہ کو بیش قیمت گلدستہ دینا معاذ صفدر کو مہنگا پڑ گیا
رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
ہانیہ عامر کی شوبز میں انٹری کے پیچھے کون تھا؟ حیران کن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر