Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ کا پروموشنل گانا سوشل میڈیا پر مقبول

Now Reading:

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ کا پروموشنل گانا سوشل میڈیا پر مقبول
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ کا پروموشنل گانا سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لو گرو‘ کے گانے ’آ تینوں‘ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، ان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کا اسکرپٹ معروف مصنف واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں ماہرہ اور ہمایوں کی پسندیدہ جوڑی شامل ہے، جو پہلے بھی کئی کامیاب پراجیکٹس میں ایک ساتھ نظر آ چکی ہے۔

حال ہی میں فلم کا پہلا پروموشنل گانا “آ تینوں” یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جسے معروف گلوکار عارف لوہار نے اپنی دلکش آواز میں گایا ہے۔

Advertisement

گانے کی ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں کی دل موہ لینے والی پرفارمنس نے شائقین کو خوب متاثر کیا اور سوشل میڈیا پر گانے کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

مداحوں نے دونوں اسٹارز کی اسکرین کیمسٹری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی ایک بار پھر دل جیتنے آ رہی ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں نوجوان فنکاروں کو مواقع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

دوسری جانب فلم بینوں نے پاکستانی سنیما کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے مقامی برانڈز اور کہانیوں کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ فلمی صنعت مزید ترقی کرے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لو گرو‘ سے شائقین کو بھرپور تفریح کی توقع ہے اور اس کی ریلیز کا انتظار بےچینی سے کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا
ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
امریکا کو اپنی جارحیت کا جواب ضرور ملے گا،ایرانی صدرنے میکرون پر واضح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر