Advertisement

پاکستان سے محبت پر مبنی سکھ گلوکارہ کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل، بھارت میں پابندی عائد

پاکستان سے محبت پر مبنی سکھ گلوکارہ کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل، بھارت میں پابندی عائد

پاکستان سے محبت پر مبنی سکھ گلوکارہ کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل، بھارت میں پابندی عائد

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک سکھ گلوکارہ زارا گل کی جانب سے پاکستان کے لیے محبت اور خیرسگالی کے جذبات پر مبنی گانا تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس نے بھارت میں خاصی بحث چھیڑ دی ہے۔

سکھ گلوکارہ کی جانب سے گائے گئے گانے میں پاکستان کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا گیا، جس پر مودی حکومت نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے گانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مذکورہ گانا بابا گرو نانک کے مقدس مقام پر پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی مہمان نوازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔

 گانے کے دل کو چھو لینے والے بول “اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں” نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ دونوں ممالک کے امن پسند حلقوں کی توجہ بھی حاصل کی اور اس کا مفہوم ہے “ہم پاکستان کو بھول کر بھی مردہ باد نہیں کہہ سکتے۔”

مودی سرکار کی جانب سے اس گانے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو آزادی اظہارِ رائے کے خلاف قرار دیتے ہوئے کئی سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی سنسرشپ اب صرف غیر ملکی فنکاروں تک محدود نہیں رہی بلکہ بھارت کے اندر اپنے فنکار بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کی حقیقت بے نقاب ہونے اور مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ فاش کیے جانے کے بعد بھارتی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، ردعمل کے طور پر بھارت نے نہ صرف 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی بلکہ پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے اور اپنے ہی ملک کے گلوکاروں اور میڈیا شخصیات کے خلاف بھی پابندیوں اور قدغنوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version