Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے شکست کے سوال پر جاوید اختر برہم، ویڈیو وائرل

Now Reading:

پاکستان سے شکست کے سوال پر جاوید اختر برہم، ویڈیو وائرل
پاکستان سے شکست کے سوال پر جاوید اختر برہم، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ صحافیوں کے پاکستان سے شکست کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق جاوید اختر ایک نجی تقریب سے واپس آ رہے تھے جب میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر کر حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابتدا میں جاوید اختر نے سوالات کے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اور جگہ ایسی بات چیت کے لیے مناسب نہیں ہے۔

 تاہم صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک رپورٹر سے سخت لہجے میں کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ سے بدتمیزی کروں؟

Advertisement

اسی دوران انہوں نے ایک خاتون رپورٹر سے کہا کہ اگر وہ تفصیلی انٹرویو لینا چاہتی ہیں تو ان کے گھر آ کر وقت لے کر بات کر سکتی ہیں، جیسا کہ ماضی میں ہو چکا ہے۔

Advertisement

جاوید اختر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر اس موقع پر غیر ضروری طور پر برہم ہوئے جبکہ دیگر ان کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ نجی لمحات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی میڈیا اور عوامی حلقوں میں اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور معروف شخصیات سے بیانات لینے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
’سردار جی 3‘ کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے حسن نے سحر زدہ کردیا
ربیکا اور حسین ترین کے مہندی لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
امریکا کو اپنی جارحیت کا جواب ضرور ملے گا،ایرانی صدرنے میکرون پر واضح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر