
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔
سینئر اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی فلم یا شوبز سرگرمی نہیں بلکہ ان کی ایک نجی ویڈیو ہے، جس نے مداحوں کو فکرمند کر دیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا بیرونِ ملک گاڑی چلاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں، جس میں بیک گراؤنڈ میں انگریزی گانا چل رہا ہے، تاہم اس دوران مداحوں نے ان کے چہرے پر دکھائی دینے والے غیر معمولی تاثرات اور تھکن کو نوٹ کیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
چند صارفین نے اندازہ لگایا کہ میرا کسی ذہنی دباؤ یا ذاتی مسئلے کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ کئی افراد نے ان کے طرزِ عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کی ذہنی صحت کی فلاح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ کسی گہرے خیال میں گم ہیں، اُنہیں آرام اور اپنے قریبی لوگوں کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس قسم کی ویڈیوز شیئر کرنے سے پہلے محتاط رویہ اختیار کریں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ میرا اس طرح توجہ کا مرکز بنی ہوں، اس سے قبل بھی وہ اپنے غیر روایتی بیانات یا سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکی ہیں، تاہم اس بار مداحوں کا انداز مختلف ہے، جو اُن کی صحت اور ذہنی سکون کے لیے فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News