
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے کامیاب عسکری آپریشن “بنیان مرصوص” اور اس میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی زندگی پر مبنی فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتیں، مؤثر بریفنگ اور مزاحیہ انداز انہیں سوشل میڈیا پر نیشنل کرش کا درجہ دلا چکا ہے اور وہ مسلسل ٹرینڈنگ میں ہیں، تاہم اسی تناظر میں مداحوں نے فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کے لیے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کرنا شروع کر دیے ہیں، جن میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے۔
ایک مداح کی جانب سے فواد خان کی مشابہت کا ذکر کیے جانے پر نبیل قریشی نے مثبت انداز میں ردعمل دیا، تاہم جب ایک صارف نے فواد کے ماضی میں بالی ووڈ سے وابستگی پر اعتراض کیا تو ہدایتکار نے صرف تھمبز اپ ایموجی کے ذریعے جواب دیا، جسے کچھ حلقوں میں معنی خیز سمجھا جا رہا ہے۔
اگرچہ نبیل قریشی نے اب تک باضابطہ طور پر فلم کا اعلان نہیں کیا، تاہم ان کے اشارے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس اہم قومی موضوع پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان پر کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں، پاک فضائیہ نے “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت نہ صرف موثر دفاع کیا بلکہ دشمن کے 5 جنگی طیارے بھی مار گرائے، جن میں جدید فرانسیسی رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News