Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کے رقص پر عروب جتوئی کا دلچسپ ردِعمل وائرل

Now Reading:

ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کے رقص پر عروب جتوئی کا دلچسپ ردِعمل وائرل
ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کے رقص پر عروب جتوئی کا دلچسپ ردِعمل وائرل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور بالی وڈ کی مقبول ڈانسر نورا فتیحی کے رقص پر عروب جتوئی کا دلچسپ ردِعمل وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر معروف ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں ایک ایونٹ میں رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر نہ صرف مداحوں کی توجہ مرکوز ہوئی بلکہ ڈکی بھائی کی اہلیہ، عروب جتوئی کا ردِعمل بھی ویڈیو بلاگ میں سامنے آگیا جو خود سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے۔

ڈکی بھائی جن کا اصل نام سعد الرحمان ہے، حال ہی میں دبئی کے سفر پر گئے جہاں وہ ایک پروموشنل ایونٹ کا حصہ بنے۔

Advertisement

اس سفر کو انہوں نے اپنے ویلاگ میں تفصیل سے دکھایا جس میں نورا فتیحی سمیت دیگر فنکاروں کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔

ایک لمحے میں نورا فتیض اسٹیج پر رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں اور وہیں ڈکی بھائی بھی ان کے ساتھ رقص کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Advertisement

بعدازاں ڈکی بھائی نے اگلے ویلاگ میں اپنی اہلیہ عروب جتوئی کا رقص کے حوالے سے ردِعمل بھی مداحوں سے شیئر کیا۔

عروب جتوئی نے مذاق میں پوچھا ’’تم نورا فتیحی کا ڈانس دیکھنے گئے تھے؟‘‘ جس پر ڈکی بھائی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا ’’نہیں صرف دیکھا نہیں بلکہ ڈانس بھی کیا‘‘۔

Advertisement

عروب جتوئی نے ہنستے ہوئے کہا ’’سعد! کبھی اپنے پیٹ پر بھی نظر ڈال لیا کرو‘‘۔ اس پر دونوں خوب ہنسے۔

جب عروب نے ڈکی سے ایونٹ کی ویڈیوز دکھانے کا کہا تو وہ ٹال مٹول کرتے ہوئے کہنے لگے ’’ابھی ایڈٹنگ باقی ہے، بعد میں دکھاؤں گا‘‘ اور موقع سے نکلنے کی کوشش کرنے لگے۔

ڈکی بھائی اور نورا فتیحی کی ویڈیوز کے ساتھ عروب جتوئی کا ردِعمل مداحوں کو خوب محظوظ کر رہا ہے اور یہ تمام سلسلہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کورین اداکارہ 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟
نئی تصاویر وائرل؛ ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
کیا حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا؟ شہری عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر