Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضیلہ قاضی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے

Now Reading:

فضیلہ قاضی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے
فضیلہ قاضی نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے

پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ نوجوان جوڑوں کو کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتا دیئے ہیں۔

 حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی، تعلقات اور گھریلو زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ایک ایسا بندھن ہے جہاں دو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں، ایسے میں میاں بیوی کے درمیان ایک دوسرے کو “اسپیس دینا” اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔

فضیلہ قاضی نے زور دیا کہ اگر کوئی جوڑا اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار اور پرسکون بنانا چاہتا ہے تو اس رشتے میں لچک ہونی چاہیے، نہ کہ ضد کیونکہ ضد، رشتے میں دوریاں پیدا کرتی ہے جبکہ برداشت اور سمجھداری تعلق کو مضبوط بناتی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے شوہر اور معروف فنکار قیصر خان زمانی نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گھر کی بنیاد بھی ملک کی معیشت کی طرح معاشی استحکام پر ہوتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرد کو چاہیے کہ وہ خود کو مالی طور پر مضبوط کرے تاکہ گھریلو معاملات احسن انداز سے چل سکیں اور غیر ضروری پریشانیوں سے بچا جاسکے۔

Advertisement

یاد رہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان زمانی کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان جوڑوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف فنی میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ ذاتی زندگی میں بھی ایک مثال قائم کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے
سندھ حکومت اداکارہ حمیرا اصغر کی وارث بن گئی، تدفین کرانے کا اعلان
یوٹیوب کی نئی پالیسی: بڑے کانٹینٹ کریئیٹرز کا مستقبل خطرے میں
اداکارہ حمیرا اصغر کے والد سے بول نیوز کا ٹیلیفونک رابطہ؛ اہم انکشافات
اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت، بہنوئی نے لاش کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا
اہلخانہ سے متعلق حمیرا اصغر کا دل چھو لینے والا انٹرویو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر