Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز کو خیرباد کہنے والے ہیں؟

Now Reading:

کیا عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز کو خیرباد کہنے والے ہیں؟
کیا عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز کو خیرباد کہنے والے ہیں؟

پاکستان کی مشہور و مقبول اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے مستقبل میں شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا سے مکمل کنارہ کشی کا عندیہ دے دیا ہے، جس پر ان کے مداح حیرت اور جذباتی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عائزہ خان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں اپنی پسند کی کسی جگہ جانے اور سب کچھ چھوڑنے کا موقع ملے تو وہ کہاں جائیں گی اور کیوں؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب میں اور دانش نہ صرف اسکرین سے بلکہ سوشل میڈیا سے بھی مکمل طور پر غائب ہو جائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: عائزہ خان نے صارفین کو سوشل میڈیا کے خطرات سے خبردار کردیا

ان کے اس غیر متوقع انکشاف نے شائقین کو چونکا دیا، سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کیجیے گا، کم از کم ہمیں بتا کر جائیے گا!

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کے بغیر شوبز ادھورا لگے گا جبکہ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کبھی کیوں؟ ابھی کیوں نہیں!

واضح رہے کہ فی الحال، دونوں اداکار متعدد پروجیکٹس میں مصروف ہیں لیکن ان کے اس انکشاف نے مستقبل کے حوالے سے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات پیدا کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کورین اداکارہ 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟
نئی تصاویر وائرل؛ ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
کیا حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا؟ شہری عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر