Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف

Now Reading:

معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف
معاذ صفدر کو شادی کے بعد والد نے گھر سے نکال دیا؟ حیران کن انکشاف

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ولاگر معاذ صفدر نے اپنے تازہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں اور ان کے شادی شدہ بھائیوں کو علیحدہ گھر میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وہ اب والدین کے ساتھ نہیں رہیں گے۔

ویڈیو میں معاذ صفدر نے دل گرفتگی کے ساتھ بتایا کہ ان کا خاندان تین حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا فیصلہ ہے کہ چونکہ معاذ اور ان کے بڑے بھائی کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب ان دونوں کو اپنے اپنے الگ گھر میں منتقل ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا چھوٹا بھائی والدین، دونوں بہنوں اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسی پرانے گھر میں رہے گا۔

Advertisement

معاذ صفدر نے اپنے مداحوں سے جذباتی انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں کیونکہ اب تک کی زندگی انھی لوگوں کے ساتھ گزاری، ہر لمحہ آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے۔

وی لاگ میں ان کے والد کا مؤقف بھی شامل تھا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے! تم دونوں کی اب شادیاں ہوچکی ہیں، بچے بھی ہیں اور اکثر خاندانوں میں اصل اختلافات بچوں کے بعد ہی جنم لیتے ہیں۔

Advertisement

معاذ صفدر کے والد کا کہنا تھا کہ اب بہتر یہی ہے کہ وقت سے پہلے الگ ہو جاؤ تاکہ رشتوں میں محبت برقرار رہے اور دوری، تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

معاذ صفدر کے مداحوں نے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کچھ اسے ایک دانشمندانہ قدم قرار دے رہے ہیں جب کہ کئی صارفین نے یوٹیوبر کی جذباتی کیفیت پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کورین اداکارہ 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟
نئی تصاویر وائرل؛ ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
کیا حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا؟ شہری عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر