
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی سینما کی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گُرو‘ نے ریلیز کے بعد شاندار بزنس کرتے ہوئے بھارتی سپر اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کو باکس آفس پر شکست دے دی ہے۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی پر مبنی اس محبت بھری کہانی نے دنیا بھر کے سنیما گھروں سے اب تک 55 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے جبکہ صرف یو کے میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں 75 ہزار پاؤنڈز کما کر ’ہاؤس فل 5‘ کے 56 ہزار پاؤنڈز کے مقابلے میں واضح سبقت حاصل کی۔
ریلیز کے چند روز بعد ’لو گُرو‘باکس آفس سے 266 ہزار پاؤنڈز (تقریباً 10 کروڑ روپے) کما چکی ہے، جو پاکستانی فلموں کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے، تاہم یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ لالی ووڈ کی فلمیں اب عالمی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: رمشا خان کی پرفارمنس نے ’لو گرو‘ کے گانے کو چار چاند لگا دیے
فلم کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، شائقین نہ صرف فلم کی کہانی، اداکاری اور ہدایت کاری کو سراہ رہے ہیں بلکہ اس کے صاف ستھرے مواد پر بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
’لو گُرو‘ کی یہ غیر معمولی کامیابی نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ معیاری اور خاندانی تفریح پر مبنی فلمیں بین الاقوامی سطح پر بھی کامیاب ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News