
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمان نے ڈکی بھائی اور رجب بٹ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ مجھے ٹرول نہیں کریں گے۔
حال ہی میں معروف اداکار فیصل رحمان ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی شہرت اور اثر و رسوخ پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران فیصل رحمان نے مزاحیہ انداز میں معروف ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کا نام غلط لیتے ہوئے کہا کہ میں نے ’ڈگی بھائی‘ کے بارے میں سنا ہے، وہ ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں لیکن دیکھیں، میں اُس دور سے تعلق رکھتا ہوں جب ٹک ٹاک جیسی ایپس موجود نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں نے ان کا نام غلط لیا تو صرف اس لیے کہ مجھے صحیح انداز سے معلوم نہیں تھا، ڈکی بھائی، امید ہے آپ مجھے اس ویڈیو کے بعد ٹرول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے کتنا کماتے ہیں؟
جب پوڈکاسٹ میں انفلوئنسر رجب کا ذکر ہوا تو فیصل رحمان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی ہیں جنہوں نے ہمارے فنکاروں پر تنقید کی تھی؟ اس کے بعد خاصی بحث چھڑ گئی تھی، یہاں تک کہ ایک سروے بھی سامنے آیا جس میں یہ سوال کیا گیا کہ آیا فنکاروں کو انفلوئنسرز کا جواب دینا چاہیے یا نہیں، میں نے واضح طور پر جواب نہ دینے کے حق میں ووٹ دیا۔
اپنی بات کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر فرد کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے، چاہے وہ فنکار ہو یا انفلوئنسر، ہمیں اختلافات کو احترام کے ساتھ قبول کرنا چاہیے، جیسا کہ کہا جاتا ہے یہ ایک آزاد دنیا ہے، کم از کم امید تو ہے۔
فیصل رحمان کے ‘ڈکی بھائی’ کو ‘ڈگی بھائی’ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں، وہ واقعی ایک ڈگی ہیں جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ڈگی بھائی کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہوں گے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ میں بھی انہیں نہیں جانتا، حالانکہ دن کے 5–6 گھنٹے ٹک ٹاک پر گزرتے ہیں جبکہ ایک مداح نے تو نئے نام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈگی بھائی، یہ تو زبردست نام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News