Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول کیوں نہیں کیا؟ اداکارہ نے بتادیا

سنیتا مارشل نے اب تک اسلام قبول نہ کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں سنیتا مارشل کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈل اور بہترین اداکارہ میں ہوتا ہے۔

حال ہی میں سنیتا مارشل کو ایک انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا جہاں انہوں اپنے پیشے اور ذاتی زندگی کے حوالے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  شادی سے پہلے وہ اور حسن  5 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، اس کے علاوہ ان کے حسن کی فیملی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ان کے گھر آنا جانا بھی تھا۔

سنیتا نے کہا کہ انہیں حسن کے گھر میں  بہت محبت اور عزت دی جاتی تھی اور اسلام قبول کرنے کیلئے بھی زور نہیں دیا جاتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ حسن سے شادی کرنے کے لیے تیار تھی، سنیتا کی فیملی لندن میں رہتی ہے، تاہم  حسن اور رشتے کے بارے میں انہوں نے اپنے چچا کو بتایا، پھر انہوں نے ان کی شادی کروائی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حسن احمد کو سنیتا مارشل کی کونسی عادت پسند نہیں؟

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ حسن اغوا ہوگئے تھے، واپس آنے کے بعد وہ عمرہ کرنے چلے گئے اور جب عمرے سے واپس آئے تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں مذہب تبدیل کر لوں جس پر میں نے جواب دیا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہی ہوں میں جب تک دل سے تبدیل نہیں ہوں گی، کوئی فائدہ نہیں ہے، حسن نے مجھے کہا کہ میں بھی یہ ہی چاہتا ہوں کہ تم دل سے اسلام قبول کرو، میں نے کہا کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا اور حسن نے میری بات کو سمجھ لیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ حسن اپنی شوٹنگ مکمل کرکے گھر  آرہے تھے تو انہیں اغوا کرلیا گیا اور تاوان مانگا گیا جس پر انہوں نے حسن کے والد سمیت دوستوں کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پھر سی پی ایل سی کی مدد لی، 35 دن بعد حسن بازیاب ہوکر گھر واپس آئے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے 2008 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے
سندھ حکومت اداکارہ حمیرا اصغر کی وارث بن گئی، تدفین کرانے کا اعلان
یوٹیوب کی نئی پالیسی: بڑے کانٹینٹ کریئیٹرز کا مستقبل خطرے میں
اداکارہ حمیرا اصغر کے والد سے بول نیوز کا ٹیلیفونک رابطہ؛ اہم انکشافات
اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت، بہنوئی نے لاش کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا
اہلخانہ سے متعلق حمیرا اصغر کا دل چھو لینے والا انٹرویو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر