
پاکستانی اداکارہ میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ایک مثبت اور خوشگوار پیغام دیا ہے۔
اپنے حالیہ شوٹ کے دوران میرب علی نے مکمل طور پر نیا اور پرجوش انداز اپنایا اور ایک انگریزی گانے پر خوشی سے جھومتی ہوئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اس ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکار خوشحال خان بھی موجود ہیں، جس کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مداحوں نے میرب علی کی اس پوسٹ پر زبردست ردعمل دیا، اور کئی افراد نے انہیں “پوسٹ بریک اپ گلو” کا خطاب دیا۔
صارفین نے کہا کہ میرب علی اب اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور خوش و مطمئن نظر آرہی ہیں جبکہ ایک اور صارف نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ لگتا ہے میرب علی کو علیحدگی کا کوئی اثر نہیں ہوا، وہ عاصم کو بتا رہی ہیں کہ وہ مکمل طور پر خوش ہیں۔
میرب علی کی تازہ پوسٹ نے ان کے مداحوں میں جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی ہے کہ وہ زندگی کے نئے باب کا مثبت انداز میں استقبال کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News