
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کے خلاف خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سے منسلک مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر غور کیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے کیس کی سماعت کی اور پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا مزید مہلت دی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ جٹ کی مدعیت میں رجب بٹ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News