Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’تحفہ نہیں لیا اور ملاقات سے بھی انکار کیا‘‘، ثناء یوسف کے قاتل کا مکمل اعترافی بیان

Now Reading:

’’تحفہ نہیں لیا اور ملاقات سے بھی انکار کیا‘‘، ثناء یوسف کے قاتل کا مکمل اعترافی بیان
’’تحفہ نہیں لیا اور ملاقات سے بھی انکار کیا‘‘، ثناء یوسف کے قاتل کا مکمل اعترافی بیان

اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزم عمر حیات نے مبینہ طور پر مقامی عدالت میں قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے غصے میں آکر ثناء یوسف کو قتل کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ’’میں نے ثناء یوسف سے پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے رابطہ کیا، اس دن سارا دن انتظار کیا لیکن وہ نہیں ملی اور اس نے مجھے واپس جانے کو کہا‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ’’غبارے کے پھٹنے جیسی آواز تھی‘‘، ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟

ملزم نے مزید کہا ’’میں اس کی سالگرہ پر ایک تحفہ بھی لایا تھا لیکن اس نے لینے سے انکار کردیا۔ اس کے انکار سے مجھے سخت صدمہ ہوا‘‘۔

بیان میں ملزم عمر حیات نے انکشاف کیا کہ 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن پھر بھی نہیں ملی۔ ان تمام رویوں سے دل برداشتہ ہوکر غصے میں آکر اس کے گھر گیا اور اسے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی تاحال تفتیش جاری ہے جب کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید قانونی کارروائی بیان کے بعد آگے بڑھائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کورین اداکارہ 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟
نئی تصاویر وائرل؛ ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
کیا حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا؟ شہری عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر