Advertisement
Advertisement
Advertisement

رومی اب بچہ نہیں رہا! ’میرے پاس تم ہو‘ کے چائلڈ اسٹار کی حیران کن تبدیلی

Now Reading:

رومی اب بچہ نہیں رہا! ’میرے پاس تم ہو‘ کے چائلڈ اسٹار کی حیران کن تبدیلی
رومی اب بچہ نہیں رہا! ’میرے پاس تم ہو‘ کے چائلڈ اسٹار کی حیران کن تبدیلی

2019  کا سپرہٹ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ آج بھی شائقین کے دلوں میں تازہ ہے، اس ڈرامے کے ہر کردار نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا لیکن چائلڈ ایکٹر ’رومی‘ کی معصومیت اور جذباتی مکالموں نے خاص طور پر دل جیت لیے۔

6 سال گزرنے کے باوجود رومی کی معصوم شکل اور بے ساختہ اداکاری شائقین کے ذہنوں میں محفوظ ہے۔

رومی کا کردار ایک حساس، ذہین اور اپنے والد دانش (ہمایوں سعید) سے گہرے لگاؤ رکھنے والے بچے کا تھا، جب مہوش (عائزہ خان) بیٹے اور شوہر کو چھوڑ کر شہوار (عدنان صدیقی) کے ساتھ چلی جاتی ہے، تو یہی رومی دانش کا واحد سہارا بن جاتا ہے، اس کی اداکاری نے ڈرامے میں جذباتی گہرائی پیدا کی اور ناظرین کی ہمدردی سمیٹی۔

رومی کا اصل نام

Advertisement

رومی کا کردار ادا کرنے والے معروف فلم پروڈیوسر سجاد گل کے پوتے شیس سجاد گل ہیں، جس نے یہ کردار ہدایتکار ندیم بیگ کی زیرنگرانی بخوبی نبھایا، ان کی پرفارمنس، مکالموں کی ادائیگی اور تاثرات نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا اور اس کم عمر اداکار نے اپنی موجودگی سے ایک بڑے پروجیکٹ میں اہم مقام حاصل کیا۔
Khalil ur Rehman Qamar wrote Roomi's character in Meray Pass Tum Ho with someone important in mind

نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

حال ہی میں شیس سجاد گل کی تازہ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جن میں وہ خاصے بڑے اور سنجیدہ نظر آ رہے ہیں، لڑکپن میں قدم رکھنے کے بعد ان کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، کئی تو انہیں پہچان بھی نہ سکے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Shees Sajjad Gul (@sheessajigul)

Advertisement

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شیس سجاد گل نے اعتراف کیا تھا کہ ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے بڑے اور کامیاب پراجیکٹ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ تھا۔

 انہوں نے بتایا تھا کہ شوٹنگ کے دوران عائزہ خان اور ہمایوں سعید ان کا خصوصی خیال رکھتے تھے اور اکثر انہیں چاکلیٹس اور کھلونے لا کر دیتے تھے۔

Advertisement

شیس سجاد گل نے یہ بھی بتایا کہ اشتہارات میں کام کرنا نسبتاً زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس میں بار بار ٹیک لینے پڑتے ہیں اور زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف کورین اداکارہ 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کی ضمانتی رہائی، کیا شرائط طے ہوئیں؟
نئی تصاویر وائرل؛ ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے
سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق مبینہ چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
کیا حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا؟ شہری عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر