
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گلوکار نے کہا کہ ہمارے درمیان کئی خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں لیکن زندگی نے ایک مختلف راستہ اختیار کیا، جس کے باعث یہ فیصلہ لینا پڑا۔
عاصم اظہر نے وضاحت کی کہ یہ قدم نہایت سوچ بچار اور دونوں خاندانوں کی مشاورت سے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس ذاتی فیصلے کا احترام کریں اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
گلوکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت ہمیشہ میرے لیے باعثِ حوصلہ رہی ہے۔
عاصم اظہر کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، کئی صارفین نے دونوں فنکاروں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجوہات جاننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: عاصم اظہر کب شادی کریں گے؟ گلوکار نے بتادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News