اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ و میزبان یاسر حسین کی اہلیہ اور معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں دوسری بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر خوبصورت خاندانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے حمل (پریگنینسی) کی تصدیق کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’انشاءاللہ، ہم چار ہونے والے ہیں‘۔
تصاویر میں اقرا عزیز، یاسر حسین اور اُن کا بیٹا کبیر حسین ایک ساتھ خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں یاسر حسین اپنے پالتو کتے کو اٹھائے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔
اقرا کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم کچھ صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔
اداکارہ صبور علی، منیب بٹ، منال خان اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی اقرا اور یاسر کو فیملی میں ممکنہ نئے اضافے پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
یاد رہے کہ شوبز کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی، جو اب اسکول جانے لگا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

