سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے ’’شیطان کا کام‘‘ قرار دیا ہے۔
زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران سوشل میڈیا کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، مگر یہ ان کا ذاتی مؤقف ہے۔
مزید پڑھیں: شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر خدا کی طرف لوٹا ہوں، اداکار زاہد احمد
انہوں نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر پیش کرنا درست نہیں۔ سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
زاہد احمد کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

